Latest

آج 10طیارے ڈرائی لیز پر لینے کے انٹرنیشنل ٹینڈر کھولے جائینگے

آج 10طیارے ڈرائی لیز پر لینے کے انٹرنیشنل ٹینڈر کھولے جائینگے
اسلام آباد (حنیف خالد) آج دس طیاروں کے حصول کےلئے ٹنڈر کھولے جائینگے یہ ٹینڈر کراچی میں متعلقہ اداروں اور الیکٹرانک/پرنٹ میڈیا کے روبرو شفاف انداز میں کھلیں گے۔ پی آئی اے نے ڈرائی لیز پر دس نیروباڈی (NAROW BODY) طیارے خریدنے کےلئے انٹرنیشنل ٹنڈر جاری کئے ہر طیارے میں176مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ سول ایوی ایشن ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری محمدعلی گردیزی نے جنگ کو بتایا کہ وزیراعظم کے خصوصی معاون شجاعت عظیم نے اوپن اور ٹرانسپیرنٹ ٹینڈرز کے ذریعے10 نیروباڈی طیارے پی آئی اے کےبیڑے میں شامل کرنے کےلئے اقدامات کئے۔ ڈرائی لیز کے ذریعے یہ 2010سے2014ماڈل کے نئے طیارے6سے8 سال کےلئے پی آئی اے حاصل کرےگی جنہیں پی آئی اے کے پائلٹ کیبن کریو استعمال کرےگا اس کے علاوہ سات اور نیروباڈی طیاروں کا ٹینڈر جلدجاری ہوگا اب تک20طیارے لیز پر حاصل کرنے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں سول ایوی ایشن ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری محمدعلی گردیزی نے بتایا کہ پی آئی اے نے دو ترکی کے ایک چیکوسلواکیہ کا طیارہ ویٹ لیز (WET LEASE) پر حاصل کرکے اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے جسے ترک چیک ہواباز کیبن کریو اڑارہے ہیں انشورنس بھی ترک اور چیک ایئرلائنز کی ہے۔ انہوں نے جنگ کو بتایا کہ اس سے پہلے3طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے ان میں سے2 جون 2014 اور ایک اکتوبر2014 میں چھ چھ سال کےلئے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونگے۔ پی آئی اے کے پاس25قابل پرواز طیارے ہیں لیز پر طیاروں کے حصول کے بعد فضائی بیڑہ42ہوجائےگی۔