Latest

اسلام آباد میں خودکش حملوں سے پارلیمنٹیرینز خوف کا شکار

اسلام آباد میں خودکش حملوں سے پارلیمنٹیرینز خوف کا شکار
اسلام آباد (طاہر خلیل)اسلام آباد کے مرکز میں خودکش حملوں سے پارلیمنٹیرینز خوف وہراس کا شکار ہوگئے۔ پارلیمنٹ ہائوس، پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں سکیورٹی بڑھانے کے لئے اسپیکر سردار ایاز صادق کا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ ہوا ہے اور اسپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کو مراسلے بھیج دیئے ہیں۔ مراسلوں میں جس کی ایک کاپی آئی جی اسلام آباد کو بھی بھیجی گئی، کہا گیا کہ اسلام آباد کے خودکش حملوں نے اراکین پارلیمنٹ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور اراکین کا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کر دی جائے۔