Latest

اسلام آباد میں سیکورٹی کیلئے رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صالح ظافر) حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اسلام آباد کی سیکورٹی کیلئے انتظامیہ کی معاونت اور گشت کرے گی۔ امکان ہے کہ رینجرز آئندہ ہفتے گشت کی ذمہ داری سنبھال لے گی اور صورتحال معمول پر آنے تک دارالحکومت میں ہی رہے گی۔ یہ اقدام اسلام آباد میں پیش آنے والے کچہری سانحہ جیسے واقعات سے بچائو کیلئے کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو رابطہ کاری کیلئے جدید ترین ساز و سامان، لاجسٹک اور ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا اور ان کی تعیناتی اس طرح سے کی جائے گی کہ ایمرجنسی کی صورت میں رینجرز جائے وقوع پر تین سے پانچ منٹ کے اندر پہنچ جائیں گے۔ اسلام آباد میں رینجرز کے 6؍ اسٹیشن ہوں گے جہاں سے وہ کہیں بھی مطلوبہ جگہ پر پہنچ سکیں گے۔ اس اقدام کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت میں قیام پذیر غیر ملکیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔