Latest

افضاء الطاف کی سالگرہ کےموقع پر آج دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جائیں گے،رابطہ کمیٹی

افضاء الطاف کی سالگرہ کےموقع پر آج دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جائیں گے،رابطہ کمیٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر ان کی صاحبزادی افضاء الطاف کی 12 ویں سالگرہ کی تقاریب کو دعائیہ اجتماعات میں تبدیل کردیا ہے ،رابطہ کمیٹی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں قائد تحریک الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف کی 12 ویں سالگرہ کی تقاریب منعقد کی جانی تھیں، اس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد،کراچی اور ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہورسمیت ملک بھرمیں اور مختلف ممالک میں سالگرہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔