Latest

ایران ،پاکستان کو 100میگاواٹ فی گھنٹہ بجلی فراہم کرے گا

ایران ،پاکستان کو 100میگاواٹ فی گھنٹہ بجلی فراہم کرے گا
کراچی(رفیق مانگٹ)ایران پاکستان کو 100 میگا واٹ فی گھنٹہ کے حساب سے بجلی فراہم کرے گا، اور اس کے لئے جلد معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران پاکستان کو بجلی کی برآمدات میں اضافہ کر کے اسے 100 میگا واٹ گھنٹہ تک کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سیستان و بلوچستان ریجنل الیکٹرک کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محب علی قاذق جہد نے کہا کہ تہران اس وقت اسلام آباد کو70میگاواٹ ہاور بجلی فراہم کر رہا ہے، ایران پاکستان کو بجلی کی برآمد میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتاہے دونوں ممالک مستقبل قریب میں بجلی کی برآمد کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔