Latest

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات 7 اپریل سے 9 مرحلوں میں ہونگے، نتائج 16 سے 20 مئی تک آئیں گے

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات 7 اپریل سے 9 مرحلوں میں ہونگے، نتائج 16 سے 20 مئی تک آئیں گے
کراچی (رپورٹ:جاوید رشید)بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارت کی لوک سبھا کی 543 نشستوں پر انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ملک بھرمیں 9 مرحلوں میں الیکشن 7 ؍اپریل 2014 ء سے 12 ؍مئی 2014 ء تک مکمل کرانے کا اعلان کردیا ہے۔16 مئی سے 20 مئی تک نتائج کا مکمل اعلان ہوگا۔ 31 مئی کو 2014 ء کو پارلیمنٹ قیام اور وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انتخابات میں81 کروڑ 40 لاکھ ووٹر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن نے کل پولنگ بوتھ کی تعداد 9 لاکھ بتائی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق 543 لوک سبھا میں جن سیٹوں پر الیکشن ہوگا ان 28 ریاستوں کے حلقوں کے لیے الیکشن آف انڈیا نے ایک مکمل اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق7 اپریل 2014ء کے پہلے مرحلے میں دو ریاستوں آسام کی 14 سیٹوں اور ریاست تری پورہ کی دو لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق لوک سبھا کی سیٹوں کے لیے 28 ریاستوں میں لوک سبھا کی کل سیٹوں پر کسی اضافے کے بغیر الیکشن ہوں گے۔ آندھرا پردیش کی 42 سیٹیں، اڑیسہ کی 21 ناگا لینڈ 01 ارونا چل پردیش کی 02 آسام کی 14،بہار کی 40چھتیس گڑھ کی 11 گوا کی 02 ریاست گجرات کی 26 ہماچل پردیش کی 24 جموں و کشمیر کی 26جھاڑ کھنڈ کی 14 کرناٹاک کی 28کیرالہ کی 20مدھیہ پردیش 29 مہا راشٹر کی 58 منی پور کی 02میگھالیہ ریاست کی02 میزورم ریاست کی 01پنجاب کی13 ہیں۔ راجستھان کی 25 سکیم ریاست کی 01تامل ناڈو کی 39 اتر پردیش کی سب سے زیادہ 80اتر آنچل کی05مغربی بنگال کی 42جزائر انڈیمان نکوبار کی 01چندی گڑھ 01 دادرو حویلی کی 01 دمن اور دیو کی 01 دہلی کی 07 لکشدیپ کی ایک جبکہ پانڈیچری کی 01 کی نشست ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا وقت ہر ریاست میں سب کے لئے الگ طے کیا ہے۔