Latest

تنازعہ سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات اسلام آباد میں ہوںگے

تنازعہ سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات اسلام آباد میں ہوںگے
اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان اور بھارت کے مابین سرکریک تنازعے کے حل کےلئے مذاکرات کا تیرھواں دور پاکستان میں منعقدہوگا۔ اس تنازعے کو طے کرنے کےلئے مذاکرات کے بارہ دور پاکستان اور انڈیا میں باری باری ہوچکے ہیں سرکریک تنازعہ19ویں صدی سے سندھ جو کہ بمبئی ریذیڈنسی کا حصہ تھا کے اور کچھ دربار (سٹیٹ) کے مابین1914 میں انگریز نے طے کرایا گورنمنٹ آف انڈیا نے گورنمنٹ آف بمبئی کی سفارش پر اس معاہدے کی1914 میں توثیق کردی۔ 1922 سے 1924 کے درمیان بلیوڈاٹڈلائن کو اتفاق رائے سے بنادیاگیا لیکن سرکریک کی مشرقی سمت بائونڈری کی نشاندہی کبھی نہیں ہوئی۔ سرکریک کے مشرقی کنارے کی حدبندی دونوں سٹیٹ کے درمیان یہ طے پائی تھی کہ دونوں سٹیٹس ریاستوں کے درمیان جو بائونڈری ہوگی وہ سرکریک کا مشرقی کنارہ ہوگا جس پر نقشے پر حدبندی سبزلائن سے کردی گئی۔