Latest

ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت اپوزیشن آئینی ترمیم پر متفق

ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت اپوزیشن آئینی ترمیم پر متفق
اسلام آباد (طاہر خلیل) ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کو بااختیار بنانے کیلئے آئین میں نئی ترمیم لانے پر حکومت اور اپوزیشن متفق ہو گئے ہیں۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین ، ججز اور وکلا شریک ہوئے۔ ججز تقرریوں بارے پارلیمنٹ کے کردار کو موثر بنانے کی سفارشات کے لئے مرکزی پارلیمانی کمیٹی نے سابق وزیر قانون فاروق نائیک کی سربراہی میں ذیلی پارلیمانی کمیٹی مقرر کی تھی ۔ فاروق نائیک نے اجلاس کے بعد بتایا کہ اجلاس کے شرکاء کی تجاویز مل گئ ہیں ۔ ان کا جائزہ لیا جارہا ہے اور حکومت اپوزیشن سمیت اس بات پر متفق ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی کو موثر اور بااختیار بنانے کے لئے آئین میں نئی ترمیم لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے تمام پہلو ئوں کا جائزہ لیا ہے کہ کسی جج کے تقرر مں کون کرے گا۔ وکلا کا کردار کیا ہو گا۔ جج کا نام کو ن دے گا ۔ فارو ق ایچ نائیک نے کہا کہ پارلیمنٹ کے کردار کو کم کرنے والی کوئی آئینی ترمیم پیش نہیں کی گئی۔