Latest

جمشید دستی کاپارلیمانی کمیٹی کےسامنے پیش ہونے سے انکار، اسپیکر نے ایوان میں بولنے سے روک دیا

جمشید دستی کاپارلیمانی کمیٹی کےسامنے پیش ہونے سے انکار، اسپیکر نے ایوان میں بولنے سے روک دیا
ااسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنیوالی پارلیمانی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور شفاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں بولنے سے روک دیا۔اسپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے انہوں نے جو الزامات لگائے تھے اس پر جو بات کرنا چاہتے ہیں وہ اس حوالے سے قائم ایوان کی کمیٹی کو لکھ کر دیں وہ اس معاملے پر پورے ایوان کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات کیلئے قائم کی گئی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت ہواتاہم جمشید دستی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر ممبران نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور آئندہ اجلاس میں11مارچ کو جمشید دستی اور پارلیمنٹ لاجز کے ڈی ایس پی کو تمام دستاویزات سمیت طلب کرلیا اورکہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی ۔اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے جمشید دستی کے فراہم کردہ سی ڈیز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا ،کافی دیر تک کمیٹی ارکان جمشید دستی کاایک گھنٹہ انتظار کرتے رہے مگر جمشید دستی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔