Latest

دہلی میں کنٹرول لائن کے بارے میں پاک بھارت ورکنگ گروپ کا اجلاس

دہلی میں کنٹرول لائن کے بارے میں پاک بھارت ورکنگ گروپ کا اجلاس
اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے بارے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جو منگل کو دہلی میں ہوا دوسرے متعلقہ امور کے علاوہ بھارت میں زیر حراست آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیور کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جو مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے جسے بھارت نے رہا کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے مذکورہ ڈرائیور کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ اسے پاکستان کی تحویل میں دیا جائے تاکہ اس کے معاملے کی تفتیش کی جائے کیونکہ اس امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ اگر واقعی اس پر عائد الزام درست ہے تو اسے کس نے آلہ کار تو نہیں بنایا اور اسے اس بات کا علم بھی نہ ہو کہ اس کے ٹرک میں منشیات رکھ دی گئی ہوں۔ حقائق کا علم اس وقت ہوسکتا ہے جب اس سے تحقیقات کی جائیں گی، لیکن بھارتی حکام نے ڈرائیور کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ڈرائیور کو بہرحال قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور خود کو بے گناہ ثابت کرنا ہوگا جب اس کی رہائی ممکن ہوسکے گی موجودہ صورتحال میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس کی رہائی ممکن نہیں۔