Latest

سرقلم کیے جانے کی دھمکیاں ملی ہیں، وکلاء مشرف

سرقلم کیے جانے کی دھمکیاں ملی ہیں، وکلاء مشرف
اسلام آباد( اے ایف پی)سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے وکلا کا کہنا ہے کہ انہیں سرقلم کیے جانے کی دھمکیاں ملی ہیں ، انہوں نے عدالت سے ٹرائل کا مقام تبدیل کرنے اور مشرف کو طبی علاج کےلیے بیرون ملک جانے کےلیے اجازت دینے کی استدعا پر بھی زور دیا ۔مشرف گزشتہ ماہ ملک کے پہلے ایسے آرمی چیف بن گئے جو بالآ خر غداری کے الزام میں عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا کیس ملک کی طاقتور فوج پرسول حاکمیت کے سلسلے میں ٹیسٹ کیس تصور کیاجارہا ہے۔ عدالت کے روبرو مشرف کے وکیل احمد رضاقصوری نے کہا کہ وکلائےصفائی اس مقدمے کو کسی دوسری جگہ منتقل کیے جانے کے خواہاں ہیں اور اسلام آباد کچہری پر ہونے والے حملے کے بعد اب انہیں اپنے تحفظ کی فکر ہے ۔قصوری نے انتہاپسندوں کی جانب سے موصول ہونے والے ایک خط کو باآواز بلند پڑھنے سے قبل کہا کہ ان حالات میں ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔