Latest

سپریم کورٹ کاجج بن کراعلیٰ قیادت سے رابطے کرنیوالاجعلساز گرفتار

سپریم کورٹ کاجج بن کراعلیٰ قیادت سے رابطے کرنیوالاجعلساز گرفتار
اسلام آباد (طاہر خلیل/شکیل انجم) اسلام آباد میںوزارت داخلہ کے زیرنگرانی ایک ادارے نے لاہور کے ایک شخص فیض علی سید کوایک بڑے فراڈ کے الزام میں گرفتارکرلیاہے،ملزم سپریم کورٹ کاجج بن کرملک کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کرکے اپنے کام کرواتا رہا، اس کی جعلسازی کے چرچے اسلام آباد کے متعدد ایوانوں میںہیں۔ اس نے ایک جج کےساتھ بھی فراڈ کرکے ایک مالیاتی مقدمے میںجس میںوہ خود ملزم تھا اپنی ضمانت کروالی تھی۔ جنگ/دی نیوز کوملزم فیض علی کے فراڈ کے حوالے سےکئی دلچسپ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔اس کی جعل سازی کی ایک تازہ واردات تین روز قبل اسلام آباد کچہری میںہونے والے خودکش حملے کے بعد سامنے آئی جہاں سے اسکی دھوکہ دہی کاسراغ لگا۔فیض علی نےدھماکے کے بعد آئی جی کی سطح کے ایک سینئر افسر کوٹیلی فون پرسپریم کورٹ کاجج بن کرسخت جھاڑ پلائی تھی اوربتایا تھاچیف جسٹس کی ہدایت پروہ بات کررہا ہےاورچیف جسٹس سخت ناراض ہیںکہ ضلع کچہری میں مناسب سکیورٹی انتظامات کیوں نہیں تھے۔اس شخص نےآئی جی کیلئے سخت پیغامات چھوڑے لیکن آئی جی اسلام آباد اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس سے رابطہ نہ کرسکےاعلیٰ عدلیہ کے جس جج کے نام سے اس شخص نے سینئر پولیس افسر کو دھمکی آمیز فون کیاتھا۔انہیں ایک مرحلے پرشعبہ گزرا جودرست ثابت ہواکہ مذکورہ فاضل جج دھیمے مزاج کے آدمی ہیں اوروہ سخت لب ولہجے میںگفتگو نہیںکرتے ۔ یہیں سےاسکی پکڑ کاعمل شروع ہوا۔اسے بدھ کواسلام آباد میں کارروائی کرکے گرفتار کیاگیا۔