Latest

سینیٹ کو مذاق بنادیا گیا، نامکمل جواب دیا جاتا ہے،چیئرمین کا اظہار برہمی

سینیٹ کو مذاق بنادیا گیا، نامکمل جواب دیا جاتا ہے،چیئرمین کا اظہار برہمی
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینیٹ اجلاس میں وزارتوں کی جانب سے نامکمل جواب فراہم کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے شدید اظہار برہمی کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نےسلامتی پالیسی کا مسودہ بھی رواں اجلاس کے ختم ہونے سے قبل ایوان بالا میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید نیر بخاری اس وقت برہم ہو گئے جب سینیٹر صغریٰ امام کے گردشی قرضوں کےحوالے سے سوال کا وزیر انچارج عبدالقادر بلوچ نے نامکمل جواب دیا۔ اور تحریری جواب بھی نامکمل فراہم کیے گئے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ متعلقہ وزیر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان میں تیاری کر کے آئیں اور جواب فراہم کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کو مذاق بنادیا گیا ہے جواب مانگتے ہیں جواب نہیں آتے ، انہوں نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ہدایات دیں کہ رواں اجلاس میں متعلقہ وزرا کی حاضری کو یقینی بنائیں۔