Latest

طالبان قیادت سے حکومت کا پہلا براہ راست رابطہ دوتین روز میں ہوجائیگا

طالبان قیادت سے حکومت کا پہلا براہ راست رابطہ دوتین روز میں ہوجائیگا
اسلام آباد (طاہرخلیل) طالبان قیادت کے ساتھ حکومت کا پہلا براہ راست رابطہ اگلے دو تین روز تک قائم ہوجائےگا۔ طالبان قیادت سے نئے رابطے کا فیصلہ کیاگیا ہے طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کا مشترکہ وفد اگلے دو تین روز میں طالبان قیادت سے بات چیت کرے گا۔ طالبان کمیٹی کے وفد میں حکومتی کمیٹی کے رکن اور تحریک انصاف کے نمائندے رستم شاہ مہمند بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم سے دونوں کمیٹیوں کی ملاقات کے دوران کسی بھی مرحلے پر یہ اشارہ تک نہیں دیا کہ حکومتی کمیٹی تحلیل کی جارہی ہے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی صورتحال واضح کردی اور قومی اسمبلی میں بحث سمیٹتے ہوئے چوہدری نثار نے اعلان کیا کہ فیصلہ سازی کےلئے نئی سرکاری کمیٹی قائم ہونے کے بعد بھی موجودہ حکومتی کمیٹی رابطہ کاری کے عمل کےلئے برقرار رہے گی۔