Latest

طالبان کوریاست کے برابر درجہ دیدیا گیا،مذاق ہورہا ہے، فضل الرحمٰن

طالبان کوریاست کے برابر درجہ دیدیا گیا،مذاق ہورہا ہے، فضل الرحمٰن
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اتحادیو ں کی جانب سے قومی داخلی پالیسی پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ حکومت نے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے طالبان اور ریاست کو برابر کا درجہ دیدیا، مذاق ہورہا ہے، تحریک طالبان پاکستان کی بجائے تمام متحارب گروپوں سے بات کی جائے ، مدا رس کیخلاف کوئی قانون منظور نہیں ہونے دیں گے،طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ، طاقت کے استعمال پر حکومت کی حمایت نہیں کرسکتے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی داخلی پالیسی پر بحث کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی عبیداللہ خان شادی خیل نے کہا کہ قومی داخلی پالیسی پر تنقید کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن مثبت تجویز دے۔