Latest

عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
پشاور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس فصیح الملک نے کہاہے کہ نوجوان نسل معاشرے میںقانون کے احترام کا شعوربیدارکرنے میں سفیر کا کردار ادا کرے انہوںنے کہاکہ نیشنل یوتھ اسمبلی جیسے غیرجانبدارادارے بہتراندازمیںنوجوانوں میںسماجی، پارلیمانی اوراخلاقی اقدارپیداکررہے ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزنیشنل یوتھ اسمبلی کے یوتھ گورنرخیبرپختونخوا امرخان کی سربراہی میںیوتھ اسمبلی کے پندرہ رکنی نمائندہ وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا جس میں نوجوان رہنما احسن حمید درانی،وجاہت خان، ذیشان، نجیب ،محترمہ رفعت خان ، رئیس خان،ڈاکٹررئوف، ہارعلی، عمر، شاہد حسین اور دیگربھی شریک تھے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے کہاکہ کتب بینی سے قربت آج کے پاکستان نوجوان کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی عدلیہ عوام کوان کی دہلیزپرسستے اورفوری انصاف کی فراہمی کیلئے غیرمعمولی اقدامات کررہی ہے ۔