Latest

فرقہ واریت ‘پاکستان کوغیرمستحکم کرنیکی سازش ہے، الطاف حسین

لندن(پ ر)ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت،پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازش ہے اور جو عناصر مذہب کے نام پر قتل وغارتگری کررہے ہیں وہ پاکستان اور اس کے عوام کے کھلے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران نے الطاف حسین کو 9، مارچ کو صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے کی جانے والی تیاریوں ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔الطاف حسین نے کہاکہ جولوگ اپنے مشن ومقصد کی تکمیل کیلئے ثابت قدمی سے حالات کے جبر کا سامنا کرتے ہیں کامیابی ان کامقدر بن جایا کرتی ہے ۔ لہٰذا ایم کیوایم کے کارکنان بھی اپنی جدوجہد کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام ، مشائخ عظام ، ذاکرین ، سیاسی ومذہبی رہنماؤں ، دانشوروں، صحافیوں ، انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کی تنظیموں ، طلبا وطالبات اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے پرزوراپیل کی کہ وہ 9، مارچ کو وحدت کالونی گراؤنڈ لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس میں بھرپورشرکت کرکے پوری دنیا پر واضح کردیں کہ پاکستان کے عوام مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور احترام انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔