Latest

قومی اسمبلی:قانون و انصاف کمیشن پاکستان ترمیمی بل 2013ء اتفاق رائے سے منظور

قومی اسمبلی:قانون و انصاف کمیشن پاکستان ترمیمی بل 2013ء اتفاق رائے سے منظور
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی نے قانون و انصاف کمیشن پاکستان ترمیمی بل 2013ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ بدھ کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی کہ قانون و انصاف کمیشن پاکستان آرڈیننس 1979ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل قانون و انصاف کمیشن پاکستان ترمیمی بل 2013ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے منظوری کے بعد بل کی شق وار منظوری لی گئی جس کے بعد زاہد حامد نے بل ایوان میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔