Latest

لیاری گینگ وار کے گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ جاری

لیاری گینگ وار کے گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری گینگ کے دوگروپوں میں تصادم اور شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، لیاری جنرل اسپتال کے قریب کریکر حملے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ بدھ کو بھی جاری رہا جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ لیاری جنرل اسپتال کے مرکزی دورازے کے قریب کریکر حملے میں 25سالہ راجہ اور22سالہ دانیال زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔