Latest

متحدہ،پی پی تعلقات میں اہم پیشرفت،آج رہنماؤں کی ملاقات ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ قیادت میں پس پردہ رابطوں کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے گرین سگنل کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان کئی ماہ بعد پہلی باضابطہ ملاقات جمعہ کووزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈاکٹر سکندر میندھرو ،شرجیل میمن اور راشد ربانی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر صغیر احمد ،سردار احمد اور کنور نوید جمیل شامل ہوں گے ۔باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سیاسی صورت حال ،کراچی میں امن و امان کی صورت حال ،بلدیاتی مسائل سمیت دیگر ایشوز پر بات کی جائے گی ۔ایم کیو ایم کا وفد پیپلزپارٹی کو کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران کارکنان کی گرفتاری ،ماورائے عدالت قتل کے واقعات اور دیگر تحفظات کے حوالے سے آگاہ کرے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی مرحلے کی ملاقات ہے ۔اس میں دونوں جماعتوں کے رہنما آئندہ کے روابط کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کریں گے ۔دوسرے مرحلے میں ملاقات میں گورنر ہاؤس میں ہوگی ،جہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی موجودگی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی اہم امور پر باضابطہ بات چیت کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پس پردہ رابطوں میں دونوں جماعتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ تمام ایشوز کو بات چیت کے ذریعے طے کیا جائے ۔