Latest

مذاکراتی کمیٹی پر حکومت خود کلیئر نہیں، فوج حصہ نہ بنے، خورشید شاہ

مذاکراتی کمیٹی پر حکومت خود کلیئر نہیں، فوج حصہ نہ بنے، خورشید شاہ
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے بارے میں حکومت خود کلیئر نہیں، فوج مذاکرات کا حصہ نہ بنے، حکومت دس سے بیس کمیٹیاں بنا لے‘پالیسی کے بغیر معاملہ حل نہیں ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے حوالے سے حکومت خود کلیئر نہیں کہ اسے کیا کرنا چاہیے، نئی کمیٹی آئے گی یا یہی کمیٹی چلے گی، حکومت واضح ہو جائے تو ہم اس پر کچھ کہہ سکیں گے، ہمارا موقف واضح ہے کہ مذاکراتی عمل کا فوج کو حصہ نہیں بنانا چاہیے۔ ہمارا موقف ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو طالبان فوج پر الزام لگائیں گے کہ مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ دار فوج ہے۔