Latest

مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے کمیٹی میں فوج کو نمائندگی دی جائیگی، وفاقی وزیر

مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے کمیٹی میں فوج کو نمائندگی دی جائیگی، وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر اہم قومی معاملات پر ہم آہنگ ہے ، طالبان سے مذاکرات کے لئے نئی حکومتی کمیٹی میں فوج کو نمائندگی دی جائے گی تا کہ مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے، طالبان کی جانب سے غیر مشروط سیز فائر کا اعلان اہم پیش رفت ہے، حکومت سیز فائر کا اعلان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں امن کا قیام یقینی بنائے گی۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔