Latest

مشرف کے وکلاء کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے،الطاف حسین

مشرف کے وکلاء کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے،الطاف حسین
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے وکلاء کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء شریف الدین پیرزادہ، انور منصور اور احمد رضا قصوری کو طالبان دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ وہ خود کو پرویز مشرف کے کیس سے الگ کرلیں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سفاک طالبان دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑ رکھا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین نے ارباب اقتدار اوراختیار سے مطالبہ کیا کہ پرویزمشرف کے وکلاء کو طالبان دہشت گردوں کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ، پرویز مشرف کے وکلاء کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے اور دھمکیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔