Latest

میڈیاقاتلوں کا مؤقف حدسے زیادہ پیش نہ کرے‘بلوچستان ہائیکورٹ

میڈیاقاتلوں کا مؤقف حدسے زیادہ پیش نہ کرے‘بلوچستان ہائیکورٹ
کوئٹہ(این این آئی) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدل اور انصاف پر حملہ کرنے والے کسی بھی طرح مسلمان نہیں ہوسکتے ۔منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ بار روم میں سانحہ کچہری میں جاں بحق افراد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میڈیا قاتلوں کے موقف کو حد سے زیادہ پیش نہ کرے، میڈیا کیلئے قانون کی حد مقرر ہے جو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کیلئے سزا بھی مقرر ہے، درندوں اورانسانوں میں فرق ہونا چاہئے، اسلام کو اگر دو الفاظ میں بیان کریں تو وہ عدل اورانصاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ قاتلوں کو بھی انصاف فراہم کرتی ہے مگر درندوں اور قاتلوں میں فرق ہونا چاہئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں سیکورٹی کے انتظامات موجود ہیں وکلاء کو چاہئے وہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ۔