Latest

میگاپراجیکٹس پر عملدرآمد اولین ترجیحات میں شامل ہے، قائم علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے بعد کراچی کے میگاپراجیکٹس پر عملدرآمد حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جن میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتوں کےلیے بی آر ٹی منصوبہ، پینے کے صاف پانی کیلئے K-4 منصوبہ اور سیوریج نظام کی بہتری کیلئےS-3 منصوبہ شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے بڑے ترقیاتی منصوبوں (میگا پروجیکٹس) کی بروقت تکمیل کےلیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی کے دیگر ارکان سیکرٹری خزانہ اور کمشنر کراچی شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تشکیل دی گئی کمیٹی کو وفاقی حکومت، ڈونر ایجنسیوں اور دیگر فریقین سے مربوط رابطہ کرکے ان منصوبوں پر جلد کام آغاز کرانے کے احکامات دیے ہیں، یہ احکامات انہوں نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں کراچی کے انتظامی اور ترقیاتی امور سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بحث مباحثے کے دوران دیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کو سگنل فری بنانے کےلیے لیاقت آباد فلائی اوور، ڈاک خانہ فلائی اوور، واٹر پمپ فلائی اوور اور عائشہ منزل فلائی اوور کو حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ تین ہٹی فلائی اوور پر -95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جو ایک مہینے کے اندر مکمل ہوجائے گا اور یہ روڈ سگنل فری ہو جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ان کی حکومت نے چار نئی اسکیمں بھی منظور کی ہیں جن میں ملیر -15 فلائی اوور، ملیر ہالٹ، مہران انڈر پاس اور شاہین انٹر چینج فلائی اوور کے پروجکیٹ شامل ہیں جن میں سے مہران انڈر پاس کے علاوہ باقی تین پر کام شروع کردیا گیا ہے۔