Latest

وزیراعظم آئندہ ہفتےگڈوتھرمل اسٹیشن کے نئے یونٹ کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آئندہ ہفتےگڈوتھرمل اسٹیشن کے نئے یونٹ کا افتتاح کریں گے
کشمور (نامہ نگار) وزیراعظم نوازشریف آئندہ ہفتے واپڈا گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے نئے تعمیر ہونے والے 747میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق موجودہ پروجیکٹ کو چین کی ہربن الیکٹرک انجینئرنگ کمپنی نے تعمیر کیا ہے جبکہ اس کے اسٹرٹیجک پارٹنر الباریو انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں، اس پلانٹ کو قدرتی گیس سے چلایا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف پہلے مرحلے میں 243 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کریں گے۔