Latest

پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، وزیر اعظم

پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے ہم نے معیشت کو مضبوط بنیادوں پر دوبارہ استوار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ سے گفتگو میں کیا جنہوں نے بدھ کے روز ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف‘ وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال‘ وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد‘ وزیر مملکت برائے ہائوسنگ وتعمیرات بیرسٹر عثمان ابراہیم وزیر مملکت برائے قومی صحت سروسز سائرہ افضل تارڑ‘ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد‘ قومی اسمبلی کے رکن کیپٹن (ر) صفدر ایم این اے حمزہ شہباز اور دیگر ممبران سینٹ وقومی اسمبلی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعمیری اپروچ اور منطقی پالیسیوں کے ذریعے حکومت پاور سیکٹر میں لوگوں کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔