Latest

پیرپگارا کی وزیر اعظم سے ملاقات، لیگی دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ و حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کی جس میں لیگی دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق ہوا ہے جسکی ذمہ داری پیر پگارا کو سونپ دی گئی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً کراچی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے ۔ کراچی میں قیام امن کےلیے حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پیچیدہ ہیں لیکن امن کی جانب مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئے اور دونوں رہنمائوں نے لیگی دھڑوں کے اتحاد پر اتفاق کیا ۔ پیر پگارا 14مارچ سے اندرون سندھ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔