Latest

چوہدری نثار کے سینیٹ میں نہ آنے پر اپوزیشن کا واک آئوٹ

چوہدری نثار کے سینیٹ میں نہ آنے پر اپوزیشن کا واک آئوٹ
اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینیٹ اجلاس میں وزیر داخلہ کی عدم موجودگی پر اپوزیشن اور ایم کیو ایم واک آئوٹ کر گئی۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمان بیان دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نو ،نو کے نعرے اور ڈیسک بجانے شروع کر دیے۔ چیئرمین سینیٹ آرڈر ان ہائوس آرڈر ان ہائوس کہتے رہے۔اپوزیشن ممران ایوان سے اٹھ کر احتجاجاًباہر چلے گئے ۔ سینیٹر سعید غنی نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کر دی۔ چیئرمین سینیٹ ممبران پورا کرنے کے لیے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا مگر پانچ منٹ کے بعد بھی کورم پورا نہ کیا جا سکا۔ گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں جب وفاقی وزیر مملکت بلیغ الرحمٰن بیان دینے کے لیے کھڑےہوئے تو اپوزیشن جماعتوں نے زور زور سے نو ، نو کے نعرے لگانے اور ڈیسک بجانے شروع کر دیے ۔ ان کی حمایت میں ایم کیو ایم نے بھی نو ، نو کے نعرے لگائے اور اس موقع پر وزیر مملکت بلیغ الرحمٰن کے لیے تقریر کرنا مشکل ہو گیا ۔ جب تقریر کرنے کے لیے بولنے لگے تو اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم وزیر داخلہ کی عدم موجودگی کیوجہ سے ایوان سے واک آئوٹ کرکے جارہے ہیں ان کے ساتھ ایم کیو ایم بھی واک آئوٹ کر گئی۔ مگر پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کورم پوائنٹ آئوٹ کرنے کے لیے ایوان میں بیٹھے رہے ۔