Latest

ڈنمارک کے بعد برطانیہ میں بھی حلال گوشت پر پابندیوں کی تیاریاں

ڈنمارک کے بعد برطانیہ میں بھی حلال گوشت پر پابندیوں کی تیاریاں
لندن(رپورٹ:آصف ڈار) ڈنمارک کے بعد برطانیہ میں بھی حلال گوشت پر پابندیوں کی تیاریاںہوگئی ہیں۔برٹش ویٹرنری ایسوسی ایشن کے نئے سربراہ جان بلیک وال نے مسلمانوں اور یہودیوں کے ذبح کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں کو اس انداز میں ذبح کیا جانا چاہیے کہ انہیں تکلیف کا احساس نہ ہو جبکہ مذہبی ذبح میں جانوروں اور پرندوں کے گلے کو بغیر اسٹن(سن) کیے ذبح کیا جاتا ہے اور اس کا پورا خون نکلنے کا انتظار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کو تکلیف ہوتی ہے بلیک وال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہلال اورکوشر طریقہ کار کے تحت مسلمان اور یہودی جانوروں کو ویلفیئر کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے تو پھر برطانیہ میں مذہبی ذبح پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔ برطانوی یہودیوں کے بورڈ آف ڈپیٹیز کے نائب صدر جوناتھن آکرش نے مسلمانوں اور یہودیوں کے ذبح کے عمل کو غیر انسانی کہنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اس طریقہ کار سے جانوروں کو اسٹنگ کے مقابلہ میں کم تکلیف پہنچتی ہے۔