Latest

کور کمانڈرز اجلاس آج طلب، مذاکرات میں فوج کی نمائندگی پر غورہو گا

کور کمانڈرز اجلاس آج طلب، مذاکرات میں فوج کی نمائندگی پر غورہو گا
راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے (آج) کور کمانڈرز کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں طلب کر لیا، اجلاس میں شمالی وزیرستان سمیت ملک کی داخلی صورتحال، سیکورٹی معاملات، طالبان کیساتھ جنگ بندی اور طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی میں فوجی نمائندگی سے متعلق غور کیا جائے گا۔ عسکری حکام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف (آج) جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں کور کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں شمالی وزیرستان سمیت ملک کی داخلی و خارجہ اور سلامتی سے متعلق صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔