Latest

گجرات:بلا اجازت جلسہ کرنے پر کجری وال گرفتار، کچھ دیر بعد رہا

گجرات(جنگ نیوز)نئی دلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو بھارتی ریاست گجرات میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے اروند کجری وال کو آدھے گھنٹے تک حراست میں رکھا اور اس دوران انہیں کہا کہ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ملک بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوچکے ہیں ، جلسے کا اجازت نامہ دکھائیں اس پر کجری وال نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں تھا، معذرت خواہ ہوں، مجھے جانے دیا جائے۔گجرات میں بعض افراد نے کجری وال کیخلاف نعرے بھی لگائے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے سابق وزیراعلی اروند کجری وال بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راگھون پور میں پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے ان کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔