Latest

4014ء تک لندن ٹاور اور امریکی مجسمہ آزادی کے ڈوبنے کا خطرہ

4014ء تک لندن ٹاور اور امریکی مجسمہ آزادی کے ڈوبنے کا خطرہ
پیرس (اے ایف پی) 4014ءتک لندن ٹاور اور امریکی مجسمہ آزادی کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ،عالمی ورثہ قرار دیے گئے مقامات کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندر کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور آئندہ 2000سال بعد امریکی آزادی مجسمہ سمیت عالمی ورثہ قرار دیے جانے والے700مقامات میں سے 140کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جن میں سڈنی کا اوپرا ہائوس ، اٹلی کا وینس ، جاپان میں ہیرو شیما پیس میمیوریل اور جنوبی افریقا کا جزیرہ رابن شامل ہے جہاں نیلسن منڈیلا کو 18برس تک قید رکھا گیا تھا ۔