Latest

امامت

امامت
تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سے
حق تجھے میری طرح صاحب ا سرار کرے!


ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق!
جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے!

موت کے آئینے میں تجھ کو دکھا کر رخ دوست
زندگی تیرے لیے اور بھی دشوار کرے!

دے کے احساس زیاں تیر ا لہو گرما دے
فقیر کی سان چڑ ھا کر تجھے تلوار کرے!

فتنہ ملت بیضا ہے امامت اس کی!
جو مسلماں کو سلاطیں کا پرستار کرے
علامہ اقبال