Latest

انتظار

انتظار
گزر رہے ہیں شب و روز تم نہیں آتیں
ریاض زیست ہے آزرسدۂ بہار ابھی
مرے خیال کی دنیا سوگوار ابھی
جو حسرتیں ترے غم کی کفیل ہیں پیاری
ابھی تلک مری تنہائیوں میں بستی ہیں
طویل راتیں ابھی تک طویل ہیں پیاری
اداس آنکھیں تری دید کو ترستی ہیں
بہار حسن پہ پابندی جفا کب تک؟
پہ آزمائش صبر گریز پا کب تک؟
قسم تمہاری بہت غم ، اٹھا چکا ہوں میں
غلط تھا دعویٰ صبر و شکیب ، آ جاؤ
قرار خاطر بیتاب ، تھک گیا ہوں میں
فیض احمد فیض


1 Comment on انتظار

  1. Sweet write, trendy page design, maintain the great work

Comments are closed.