Latest

چند لمحوں کے لئے تو نے مسیحائی کی

چند لمحوں کے لئے تو نے مسیحائی کی
پھر وہی میں ہوں وُہی عمر ہے تنہائی کی
کس پہ گزری نہ شبِ ہجر قیامت کی طرح
فرق اتنا ہے ہم نے سخن آرائی کی
اپنی با نہوں میں سمٹ آئی ہے وہ قوسِ قزح
لوگ تصویر ہی کھینچا کئے انگڑائی کی
غیرتِ عشق بجا طعنہُ یاراں تسلیم
بات کرتے ہیں مگر سب اسی ہرجائی کی
ان کو بُھولے ہیں تو کچھ اور پریشاں ہیں فرازؔ
اپنی دانست میں دِل نے بڑی دانائی کی
     احمد فراز