Latest

یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہر یک دانہ

یوں ہا تھ نہیں آتا وہ گوہرِ یک دانہ 


یوں ہا تھ نہیں آتا وہ گوہرِ یک دانہ
یک رنگی و آزادی اے ہمتِ مردانہ
یا سنجر و طغرل کا آئینِ جہانگیری۱
یا مردِ قلندر کے انداز ملوکانہ !
ٰٓ یا حیرت فارابی یا تاب و تب رومی
یا فکرِ حکیمانہ ، یا جذب کلیمانہ
یا عقل کی روباہی ، یا عشق ید اللہی
یا حیلۂ افرنگی، یا حملۂ ترکانہ !
یا شرع مسلمانی ، یا دیر کی دربانی
یا نعرۂ مستانہ ، کبوہ ہو کر بت خانہ
میری میں ، فقیری میں، شاہی میں ، غلامی میں
کچھ کام نہیں بنتا بے جرات رندانہ
علامہ اقبال